Official Web

کوئٹہ:ہزار گنجی کے علاقے شالکوٹ میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ:بلوچستان میں ہزار گنجی کے علاقے شالکوٹ میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

دہشتگرد واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز حرکت میں آئیں اور فوری طور پر علاقے میں پہنچ کر اس کو گھیرے میں لے لیا۔ امدادی ٹیموں نے ایمبیولینسوں کے ذریعے دھماکے میں زخمی افراد اور جاں بحق افراد کی نعشوں کو ہسپتال پہنچایا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ صورتحال کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

%d bloggers like this: