Official Web

چین میں منعقدہ 128واں عالمی درآمدی و برآمدی میلہ اختتام پزیر

چین میں منعقدہ 128واں عالمی درآمدی و برآمدی میلہ جسے کینٹن فیئر بھی کہا جاتا ہے ، کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہو گیا۔کووڈ۔۱۹ کے باعث رواں برس میلے کا آن لائن انعقاد کیا گیا تھا جس میں دو سو چھبیس ممالک اور خطوں سے کاروباری افراد شریک ہوئے جبکہ مجموی طور پر پانچ کروڑ سے زائد افراد نے میلے کی ویب سائٹ دیکھی۔ میلے کے ترجمان شو بنگ نے عالمی تجارتی سرگرمی کے نتائج کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ تقریباً چھبیس ہزار نمائش کنندگان نے چوبیس لاکھ سے زائد مصنوعات کی نمائش کی جس میں سات لاکھ تیس ہزار نئی مصنوعات بھی شامل تھیں۔یہ چین کی بیرونی تجارت اور کھلے پن کی مضبوطی کے فروغ کا مظہر ہے۔میلے کے دوران لائیو براڈ کاسٹ کے ذریعے "ڈیجیٹل تبدیلی” کو بھرپور فروغ ملا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ 128ویں کینٹن فیئر کا انعقاد چین کی جانب سے عالمی صنعتی و سپلائی چین کے استحکام کے لیے عملی اقدامات کا مظہر ہے جس سے عالمگیر اقتصادی اور تجارتی بحالی کو ایک نئی قوت ملے گی۔

%d bloggers like this: