Official Web

چین کی نائٹ اکانومی اور ڈیجیٹل اکانومی کا انضمام جاری

چوبیس تاریخ کو چین کے صوبہ جیانگ سو کے شہر نان جنگ میں منعقدہ نائٹ اکانومی فورم سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ڈیجیٹل اکانومی مختلف شعبوں کے ترقیاتی طریقہ کار کی مجموعی ترتیب نو کر رہی ہے۔نائٹ اکانومی ، ڈیجیٹل اکانومی کی مدد سے کھپت کی منڈی اور گنجائش کو مزید فروغ دے رہی ہے جب کہ ڈیجیٹل اکانومی،  نائٹ اکانومی  کی مدد سے جدت کاری کی نئی قوت اور اطلاق کے نئے مواقع حاصل  کر رہی ہے۔

وزارت ثقافت و سیاحت کے اہلکار وانگ شیاو فنگ نے فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نائٹ اکانومی اندرونی معاشی گردش کو فروغ دینے والا اہم شعبہ ہے۔رات کےکاروبار اور منڈی کو لچکدار بنایا جائے گا اور رات کو ثقافتی و سیاحتی معیشت کو فروغ دیا جائے گا۔دو ہزار بائیس تک دو سو سے زائد قومی سطح کے ثقافتی و سیاحتی صارفی نائٹ کاروباری زونز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔