Official Web

پاکستان کے زرعی شعبے کا چین کی ٹیکنالوجی سے استفادہ

پاکستانی تاجر محمد یاسین چین کے ساتھ کاروبار کرتے ہیں۔انہوں نےانیس سو چھیاسی سے انیس سو نوے تک  چین کی نان کھائی یونیورسٹی میں تعلیم کے حصول کے بعد زرعی مصنوعات کی تجارت کا آغاز کیا۔محمدیاسین کے مطابق آغاز میں وہ  چین کی زرعی مصنوعات پاکستان تک پہنچاتے تھے پھر دو ہزار کے بعد انہوں نےپاکستانی پھل،چاول سمیت دیگر اشیا  چین تک پہنچاناشروع کیں۔اس دوران انہوں نے دیکھا کہ پاکستان کی زرعی مصنوعات کی کوالٹی تو معیاری ہے مگر پروسیسنگ  ٹیکنالوجی کی قلت  ہے۔حالیہ چند برسوں میںانہوں نے چین کے کئی کارخانوں کا دورہ کیا اورپروسیسنگ ٹیکنالوجی کا جائزہ لیا۔محمد یاسین نے اسٹیکنالوجی کو اپنی مصنوعات کےلیے استعمال کیا اور پاکستان میں کسانوں کو بھی اس سے متعارف کروایا۔  
اس وقت محمد یاسین بیجنگ میں رہائش پذیر ہیں اور اُن کے چار بچے بھی چین میں زیرتعلیم ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ مزید  پاکستانی تاجر چین کے ساتھتجارتی عمل میں شریک ہوں گے اور چین کی جدید زرعیٹیکنالوجی کو پاکستانی عوام میں متعارف کروایا جائے گا۔