Official Web

سنکیانگ میں اقلیتی قومیتیں روزگار کے حصول میں خودمختاراور آزاد ، تحقیقی رپورٹ

سنکیانگ ڈویلپمنٹ ریسرچ سینٹر نے حال ہی میں سنکیانگ میں مختلف مقامات کے دوروں اور گہریتحقیق کے بعدسنکیانگ میں  اقلیتی قومیتوں کے روزگارسے متعلق تحقیقی رپورٹ” مرتب کی ہے جس کےمطابق  سنکیانگ میں    اقلیتی قومیتیں روزگار کے حصول میں خودمختار  اور آزاد  ہیں۔ اس حوالے سے چینیوزارت خارجہ  کے ترجمان چاو لی جیان نے تیئس تاریخکو ایک میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ مذکورہ رپورٹسنکیانگ میں  اقلیتی قومیتوں کے روزگار  سے متعلقحقائق واضح کرتی ہے۔ترجمان کے مطابق مذکورہ رپورٹچند تھنک ٹینکس یا اسکالرز کے چین مخالف بے بنیاد،جعلی اور بد نیتی پر مبنی قیاس آرائیوں کی تردید  اور نامنہادجبری روزگار کی مضبوط نفی ہے۔ترجمان نےاس امید کا اظہار کیا کہ عالمی برادری حق اور سچ کےساتھ کھڑی ہو گی اور جھوٹ کی سختی سے مخالفتکرے گی۔