Official Web

‘اپوزیشن آگ سے کھیل رہی ہے، قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے’

لاہور:  وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن آگ سے کھیل رہی ہے، قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ایوان وزیر اعلی میں عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے جلیل احمدشرقپوری کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کی۔

جلیل احمد شرقپوری نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر عثمان بزدار نے رکن پنجاب اسمبلی کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا آپ قابل احترام ہیں، پنجاب اسمبلی میں آپ سے ناروا سلوک پر دلی دکھ ہوا، سیاست میں شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، اپوزیشن اراکین کی جانب سے کی گئی حرکت قابل مذمت اور قابل افسوس ہے، اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و بازو ہیں، انہیں عزت و احترام دیں گے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ون مین شو کے ذریعے تمام اختیارات اپنی ذات تک محدود رکھے، پاکستان کے عوام باشعور ہیں اور کرپٹ عناصر کے جھانسے میں کبھی نہیں آئیں گے۔ جلیل احمد شرقپوری نے وزیراعلی عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ شریف النفس وزیراعلیٰ ہیں، آپ نے ہمیشہ عزت دی ہے اور ہماری بات سنی ہے۔

%d bloggers like this: