Official Web

امریکی صدر نے بھارت کو فضائی آلودگی کا ذمہ دار قرار دیدیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو فضائی آلودگی کا ذمہ دار قرار دیدیا۔

صدارتی مباحثے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو آلودہ ہوا خارج کرنے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ایسا ملک ہے جہاں سانس بھی لینا محال ہے، بھارت کے فضائی آلودگی کا خیال نہ رکھنے کے باعث پیرس میں ہونے والے موسمیاتی تبدیلیوں کے معاہدے سے امریکا دست بردار ہوا، امریکا پیرس معاہدے سے اس لیے الگ ہوا کیونکہ ہم سے کھربوں ڈالرز لے کر ہمارے ساتھ انتہائی غلط سلوک کیا جا رہا تھا۔