Official Web

ملک میں کورونا کے 736 نئے کیسز رپورٹ، مزید 13 افراد جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 9 ہزار 855 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 13 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 736 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 216 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 855 ہوگئی ہے جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 9 ہزار 646 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 13 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 715 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد 1لاکھ 42 ہزار 917، پنجاب میں 1لاکھ 2 ہزار 253، خیبرپختونخوا میں 38 ہزار 886، بلوچستان میں 15ہزار 767،  اسلام آباد میں 18 ہزار 578 اور آزاد کشمیر میں 3ہزار 688 جب کہ گلگت میں 4127 تعداد ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر؛

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

%d bloggers like this: