Official Web

سپریم کورٹ نے نیب ملزموں کی طویل حراست کا نوٹس لے لیا

سلام آباد:  سپریم کورٹ نے نیب ملزموں کی طویل حراست کا نوٹس لے لیا۔ عدالت نے نوٹس ڈائریکٹر فوڈ پنجاب محمد اجمل کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران لیا۔

سپریم کورٹ نے احتساب عدالت لاہور سے ٹرائل میں تاخیر کی وجوہات مانگ لیں۔ عدالت نے کہا آگاہ کیا جائے استغاثہ کے تمام 38 گواہان کے بیان کب تک ریکارڈ ہونگے، نیب مقدمات میں تاخیر کیوں ہوتی ہے بتایا جائے، نیب مقدمات میں ملزموں کو طویل عرصہ حراست میں رکھنا نا انصافی ہوگی، معاشرے یا ٹرائل پر اثرانداز ہونے کا خطرہ ہو تو ہی گرفتار رکھا جا سکتا ہے۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ملزموں کو گرفتار کرنے کے علاوہ دوسرے طریقے بھی استعمال ہو سکتے ہیں، ملزمان کے پاسپورٹ بینک اکاؤنٹس اور جائیداد کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

%d bloggers like this: