Official Web

لبنان: ایک سال قبل عہدہ چھوڑنے والے سعد حریری دوبارہ وزیراعظم نامزد

بیروت:  لبنان میں ایک سال قبل عہدہ چھوڑنے والے سعد حریری کو دوبارہ وزیراعظم نامزد کردیا گیا ہے۔

ارکان پارلیمان کے ساتھ مشاورت کے بعد صدر مائیکل عون نے سعد حریری کی نامزدگی کااعلان کیا، سعد حریری کا کہنا ہے کہ فرانس کے معاشی ترقی پروگرا م پر عمل کے لئے غیر سیاسی ماہرین پر مشتمل کابینہ تشکیل دی جائے گی۔

گزشتہ سال لبنان میں معاشی بدحالی کے خلاف مظاہروں کے دباؤ میں آکر اس وقت حریری نے وزارت عظمی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

%d bloggers like this: