Official Web

سردی کی نیند کو کیسے بہتر بنایا جائے؟

واں ماہ کے آخری ہفتے میں داخل ہوتے ہی ہم سردی کو خوش آمدید کہہ چکے ہوں گے۔

درجہ حرارت میں کمی اور تبدیل ہوتے موسمی اثرات انسانی جسم میں نیند کے معیار کو متاثر کرسکتے ہیں جب کہ مسلسل تناؤ اور عالمی وبا سے متاثرہ ماحول میں غیر معیاری نیند انسانی صحت کے لیے سنگین خطرات، مثلاً موٹاپا ،قلبی امراض، ذیابطیس اور ہائی بلڈ پریشر کے امکانات بڑھاسکتی ہے۔

یہی وجوہات ہیں جس کے باعث کہا جاتا ہے کہ سونا ہے سونے جیسا۔

تاہم خوفزدہ ہونے کی ضرورت کی نہیں کیونکہ انٹرنیشنل سائیکولوجسٹ ہوپ بیسٹن کا کہنا ہے کہ سرد موسم کے دوران روز مرہ معمولات میں سادہ سی تبدیلیوں کے ذریعے سردی کی تھکاوٹ سے نجات کے ساتھ ساتھ نیند کے معیار کو بھی بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔

وہ تبدیلیاں کیا ہوسکتی ہیں آئیے جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

سونے سے قبل کون سی غذا نقصان دہ اور کون سی فائدہ مند ہے؟

فوٹوفائل

اعلیٰ کاربوہائیڈریٹ پر مشتمل کھانے سردی کی کیفیت کو کم نہیں کرسکتے لیکن ان کھانوں کا مکمل بائیکاٹ بھی ایک غیر حقیقی تصور ہے تاہم کھانوں کی اقسام اور ان کو لینے کے اوقات کار تبدیل کیے جاسکتے ہیں۔

سونے سے کچھ دیر قبل لی گئی بڑی غذائی مقدار میٹابولزم کو تیز کردیتی ہےلہٰذا دن کی شروعات میں ایسی غذاؤں کا استعمال کیا جائے۔

رات کے کھانے میں ترش، کچی پیاز اورلہسن جیسی غذاؤں اور نمک کا استعمال تیزابیت، جلن، ہائی بلڈ پریشر اور جسم میں سوزش کا باعث بن سکتا ہے جو آپ کی نیند کو متاثر کرے گا۔

ان غذاؤں کے برعکس، وٹامن B6 پر مشتمل غذاؤں کا انتخاب مزاج کو بہتر بنانے کے ساتھ معیاری نیند بنانے والے ہارمون میلاٹون کو فروغ دیتا ہے۔

پکے ہوئے آلو بھی اس سلسلے میں ایک بہترین آپشن ہیں جو فائبر کا اہم ذریعہ ہونے کے ساتھ رات میں بھوک کم لگنے کا باعث بھی ہیں۔

اسی طرح سونے سے قبل چکن نوڈلز سوپ،گرم دودھ اور شہد کا استعمال اطمینان بخش ،زود ہضم ہونے کے ساتھ نیند کے معیار کو بہتر بنانے والا ہارمون سیراٹونن پید ا کرنے کا باعث بنتا ہے جس کے باعث آپ کی صبح بھی ہشاش بشاش ہوتی ہے۔

سرخ اور شوخ رنگ

فوٹوفائل

سرخ یا شوخ رنگ انسانی مزاج میں خوشی لانے والے ہارمونز کو فروغ دیتے ہیں جس کے باعث انسان نہ صرف دن بھر مطمئن رہتا ہے بلکہ ایک پرسکون نیند بھی رات ہوتے ہی غالب ہونے لگتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ سائیکولوجسٹ ہوپ بیسٹن اپنے مریضوں کو شوخ یا سرخ رنگ کے نائٹ ڈریسز پہننے کا مشورہ دیتے ہیں ۔

بیڈ ٹائم اسٹوریز بچوں کے لیے ہی نہیں

فوٹوفائل

ایک مصروفیت اور تھکاوٹ بھرا دن گزارنے کے بعد سونے سے قبل مطالعے کے لیے نکالا گیا تھوڑا سا وقت بھی تناؤ دور کرکے پرسکون نیند کے لیے ایک بہترین آپشن ثابت ہوسکتا ہے۔

یہی نہیں یہ مطالعہ ہمارے شعوری ذہن کو خوابوں کی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے بھی ایک پل فراہم کرسکتا ہے۔

دن بھر سورج کی روشنی

فوٹو فائل

پرسکون نیند کی خواہش کی تکمیل کے لیے دن میں آپ کے بیڈروم میں سورج کی روشنی کا موجود ہونا بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا رات کے وقت اندھیرے کا ہونا۔

تازہ ہوا کا براہ راست گزر مناسب نہیں

فوٹوفائل

تازہ ہوا کے انسانی صحت کے لیے بے شمار فوائد تسلیم کیے جاتے ہیں لیکن رات کے وقت براہ راست تازہ ہوا آپ کی نیند میں خلل ڈال سکتی ہےلہٰذا اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے بیڈ پر ہوا کا بالواسطہ گزر نہیں ہے۔

2017 میں کی جانے والی تحقیقی نتائج میں انکشاف کیا گیا تھا کہ انسانی جسم پر ہوا کا بالواسطہ بہاؤ نیند کو متاثر کرتے ہوئے جلد بیداری کی وجہ بنتا ہے۔