Official Web

سندھ کیلئے سرکٹانے کیلئے پہلی صف پر کھڑے ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کیلئے سرکٹانے کیلئے پہلی صف پر کھڑے ہوں گے۔

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے جزائرسے متعلق آرڈیننس واپس نہ لینے تک وفاقی حکومت سے بات نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کی واپسی کیلئے اورطاقت سے لڑیں گے، وفاق کےآرڈیننس پر سارا سندھ سراپا احتجاج ہے، جزائر سے متعلق آرڈیننس واپس کرائیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ جزائرسےمتعلق آرڈیننس جاری کرکےسندھ کی سالمیت پرحملہ کیا گیا، وفاق نے بل میں لکھا یہ زمین ہماری ہے جو بالکل غلط ہے، آئین کے مطابق زمین اورپانی کےاندرسے ملنے والی چیزیں صوبے کی ملکیت ہوتی ہیں، صوبے کے انٹرسٹ کے خلاف کبھی گیا نہ جاؤں گا، سندھ کیلئے سرکٹانے کیلئے پہلی صف پر کھڑے ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ظلم کے باعث مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوادیں اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں، ایک سال پہلےہم گندم کوایکسپورٹ کررہےتھے ایک سال میں گندم کہاں غائب ہوگئی؟ جو چیزشارٹ ہوجائے الزام سندھ حکومت پرلگتا ہے، اتنی ہی وفاق کو تکلیف ہے تو نکلے، ہم خود دیکھ لیں گے، وفاقی حکومت سے کوئی بہتری کی امید رکھنابیکارہے۔

انہوں نے کہاکہ 18 اکتوبر کے جلسے سے ساری حکومت گھبرارہی ہے اور بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی، پولیس پر دباؤ ڈال کر جعلی مقدمہ بنایا گیا، ایک مفرورآدمی کے ذریعےمقدمہ درج کرایا گیا، مقدمہ درج کرانے کےلیے دھمکی دی گئی، بلاول بھٹو نے پولیس کے ساتھ اظہاریکجہتی کی، ہم سندھ پولیس کےساتھ ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ جس طریقے سے ہمارے مہمان کو حراست میں لیا اس پر ہم شرمندہ ہیں،ہمارے مہمانوں کے ساتھ جو کچھ ہوا یہ ہمارے لیےشرمندگی کا مقام ہے، عزت سے بڑھ کرہمارے لیے کچھ نہیں، اس معاملے پر کمیٹیاں بھی بنادی گئیں، جوکچھ بھی ہواتحقیقات میں سب سامنےآئےگا، آرمی چیف نے بھی معاملے کا نوٹس لیا اورانکوائری کا حکم دیا۔

%d bloggers like this: