Official Web

کورونا کے دوران اسنیپ چیٹ کی آمدنی میں اضافہ

عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے دوران سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ کے صارفین میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے نتیجے میں کمپنی کی آمدنی میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسنیپ چیٹ کے ڈیلی ایکٹیو یوزرز کی تعداد میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ کمپنی کی آمدنی میں بنیادی طور پر ایپ پر اشتہارات سے 52 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ تیسری سہ ماہی میں کمپنی کی ساکھ میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے کیونکہ اس وقت سوشل میڈیا کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک پر نفرت انگیز بیانات کی بناء پر جولائی میں تقریباً سینکڑوں کمپنیوں نے اشتہارات سے بائیکاٹ کردیا تھا۔

دوسری جانب دنیا کی مقبول ترین چینی لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر بھی متعدد ممالک کی جانب سے پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

اس تمام تر صورتحال کے بعد سوشل شیئرنگ ایپ اسنیپ چیٹ کے پاس یہ موقع تھا کہ وہ اشتہارات کے ذریعے اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکے۔

%d bloggers like this: