Official Web

سنکیانگ سے متعلق مغربی سیاستدانوں کا دعوی جھوٹ پر مبنی ہے، کیا سنکیانگ سے متعلق گمراہ کن جھوٹ حقائق کو جھٹلا سکتا ہے؟

کچھ عرصے سے ، چین مخالف قوتوں کی مالی اعانت سے چلنے والے آسٹریلیائی انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک پالیسی جیسی تنظیموں نے سنکیانگ سے متعلق گمراہ کن رپورٹس شائع کی ہیں، جن میں چین کے سنکیانگ میں نام نہاد "بڑے پیمانے پر جبری مشقت کے رجحان” کے وجود کا دعویٰ کیا گیا ہے۔کچھ مغربی سیاست دانوں نے سنکیانگ میں انسانی حقوق کی صورتحال کو بدنام کرنے اور چینی حکومت کو نقصان پہنچانے کے لئے اس کا استعمال کیا۔ سنکیانگ کی پالیسی پر غیر ضروری حملے کیے گئےہیں۔ حقائق کیا ہیں؟ انیس تاریخ کی شام ، سنکیانگ ڈویلپمنٹ ریسرچ سنٹر نے "سنکیانگ میں اقلیتی قومیتوں کی ملازمت سے متعلق ایک تحقیقاتی رپورٹ” جاری کی ، جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ سنکیانگ میں تمام شہریوں کو اپنی مرضی کے مطابق روزگار اختیار کرنے کی آزادی ہے اور انہیں بطور کارکن تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں۔

رپورٹ میں یہ واضح کیا گیا ہے لوگو ں کو روزگار کی فراہمی سے قبل مختلف مہارتیں سکھائی جاتیں ہیں جن میں لوگ رضا کارانہ طور پر حصہ لیتے ہیں نہ کہ یہ جبری طور پر کیا جاتا ہے۔اسی کے ساتھ ہی ، سنکیانگ میں اقلیتی قومیتوں کے مذہبی عقیدے کی آزادی کا بھی احترام کیا جاتا ہے ۔ سنکیانگ میں آئی ایل او کے قوانین کی مکمل پاسداری کی جاتی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق ، 2013 سے لے کر 2019 کے آخر تک ، سنکیانگ میں غربت کے واقعات 19.4 فیصد سے کم ہوکر 1.24 فیصد رہ گئے ہیں ۔توقع ہے کہ 2020 کے آخر تک یہاں تمام غربت کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔ ایک خوشحال اور مستحکم سنکیانگ نام نہاد نقادوں کو بہترین جواب ہے۔