واضح رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے لیے دباؤ ڈالے جانے، گھر کا گھیراؤ کرنے اور اپنے ساتھ کی گئی تضحیک پر آئی جی سندھ مشتاق مہر سمیت کئی اعلیٰ پولیس افسران نے دو ماہ کی چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم آرمی چیف کی جانب سے واقعے کا نوٹس لینے اور تحقیقات کے احکامات پر انہوں نے یہ فیصلہ موخر کردیا۔