Official Web

آنکھوں کو خطرناک شعاعوں سے محفوظ رکھنے والی عینک

چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی آئے دن جدید ترین اسمارٹ ہوم اپلائنسس متعارف کرواتی رہتی ہے اور حال ہی میں کمپنی نے ایک ایسی عینک صارفین کے لیے پیش کی ہے جس سے آنکھیں خطرناک شعاعوں سے محفوط رہیں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی کمپنی شیاؤمی نے ایک ایسی عینک متعارف کروائی ہے جو کہ آنکھوں کو موبائل اسکرینز اور لیپ ٹاپ سے نکلنے والی نیلی شعاعوں سے محفوظ رکھے گی۔

فوٹو: بشکریہ پرو پاکستانی 

شیاؤمی کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی اس عینک کا نام ‘میجیا اینٹی بلو رے گلاسس’ ہے جو کہ پہلے اپریل میں پیش کی گئی تھی لیکن اب اسے مزید اپ ڈیٹ کے بعد دوبارہ پیش کیا گیا ہے۔

اس عینک میں ہائی ڈیفینیشن نائلون لینسس موجود ہیں جو کہ آپ کی آنکھوں کو 80 فیصد تک نیلی شعاعوں جب کہ 93 فیصد تک عام شعاعوں سے محفوظ رکھتی ہیں۔

شیاؤمی کی اس عینک کا وزن 15.5 گرام ہے اور یہ مرد اور خواتین دونوں کے لیے ہی بنائی گئی ہے جب کہ یہ کالے اور  روز گولڈ رنگ میں ملے گا۔

یہ عینک فی الحال چین میں ہی فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے جس کہ قیمت 29 ڈالر ہے۔

%d bloggers like this: