Official Web

چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کا خاندان

یکم اکتوبر کوعوامی جمہوریہ چین کے قیام کی اکہترویں سالگرہ  منائی جا رہی ہے۔ رواں برس آج چین کے قومی دن کے موقع پر چینی روایتی تہوار  مون کیک فیسٹیول بھی منایا جا رہا ہے۔ آج، ہزاروں چینی خاندان ایک ساتھ مل کر چاندنی رات سے لطف اٹھاتے ہیں ، مون کیک سے ایک دوسرے کی تواضع کی جاتی ہے، اچھی فصل کا جشن مناتے ہیں اور خوش قسمتی کی خواہش کی جاتی ہے۔ آئیے ہم ایک ساتھ دیکھتے ہیں کہ چین کے اعلیٰ ترین رہنما شی جن پھنگ اور ان کے خاندان کی کہانیاں۔
خاندانی تصویر
شی جن پھنگ وہیل چیئر پر بیٹھے اپنے والد  شی زونگ شون  ،   اپنی اہلیہ پھنگ لی یوان اور بیٹی کے ہمراہ  سیر کر رہے ہیں۔   خاندانی اتحاد اور والدین کی دیکھ بھال کے  ایسے نادر وخوشگوار لمحات کو ہمیشہ یاد رکھنے کے لیے بے شمار چینی خاندان ایک خاندانی تصویر بنواتے ہیں۔

والد کی نصیحت
شی جن پھنگ کے والد شی زونگ شون صوبہ گوانگ دونگ کی ترقی کے قائد تھے۔ شی زونگ شون نے کہا کہ عوام اور ملکی مفاد میں ہر کام کیا جائے گا۔ ہمیں بالکل نڈر رہنا چاہِئَے۔ 2012میں   پارٹی اور ملک کے اعلیٰ ترین رہنماء  کا عہدہ سنبھالنے کے  بعد  شی جن پھنگ نے اپنے پہلے عوامی خطاب میں کہا کہ عوام کی خوشحال زندگی ، ہماری جدوجہد کا مقصد ہے۔

والدہ کا نرم دل
شی جن پھنگ کی والدہ چھی شین نے  اکثر  اپنے خطوط میں  شی جن پھنگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خود کو مضبوط رکھو ۔انہوں نے خاندان کے میل ملاپ کے موقع پر دوسرے بچوں کو نصیحت کی کہ شی جن پھنگ کے منصب سے وابستہ امور میں ہر قسم کی کاروباری سرگرمیوں سے باز رہیں۔شی جن پھنگ  بھی سختی سے اسی اصول پر کاربند رہے۔

اہلیہ کی دیکھ بھال
ایک مرتبہ صدر شی جن پھنگ نے ایک صحافی کو بتایا کہ وہ ہر روز اپنی اہلیہ کو فون کرتے ہیں، شادی کے کئی برسوں بعد بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ کئی سالوں میں نئے چینی سال کے موقع پر پھنگ لی یوان نئے سال کے گالا شو میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتی رہی تھیں۔دیگر صوبوں میں مصروف  شی جن پھنگ جیاو زی بناتے ہوئے شو  سے لطف اندوز ہوتے وقت اپنی اہلیہ  کے منتظر رہے۔  شی جن پھنگ نے ریاست کے اعلیٰ رہنماء کی حیثیت سے  اہم مواقعوں پر  اپنی اہلیہ پھنگ لی یوان کے ہمراہ  چینی قوم  میں  خاندان کو اہمیت کو عملی طور پر اجاگر کیا ہے۔