Official Web

عوامی جمہوریہ چین کے ہیروز

چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے مختلف مواقعوں پر عوامی ہیروز کی تعریف کرتے ہوئے ان سے سیکھنے پر زور دیا۔
دو ہزار  بیس میں اچانک پھوٹنے والی کووڈ-۱۹  وبا سے نمٹنے میں ڈاکٹر چونگ نان شان ایک مرتبہ پھر لوگوں کی نظر میں آئے۔سترہ برس بعد بھی ،اسی سال سے زائد عمر کے چونگ نان شان مریضوں کے علاج و معالجے میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے۔آٹھ ستمبر کو شی جن پھنگ نے چونگ نان شان کو ملک کے اعلی ترین اعزاز سے نوازا تاکہ سارس اور کووڈ-۱۹ کے انسداد میں ان کی نمایاں خدمات کو سراہا جا سکے۔
چین میں انیس سو اٹھاںوے کے بعد  سے  رواں سال جون میں سنگین ترین سیلاب کا سامنا رہا۔مختلف علاقوں میں فوجی اہلکاروں اور عوام نے سیلاب سے بچاو کی خاطر فوری اقدامات کیے۔انیس اگست کو شی جن پھنگ صوبہ آن ہوئی کے چھاؤ ہو ڈیم  پہنچ گئے۔  وہاں انہوں نے انسداد سیلاب کی کوششوں میں مصروف کارکنان کی خیریت دریافت کی۔اس موقع پر انہوں نے سیلاب سے بچاو کی کوششوں میں مصروف  تمام کارکنان کو  سلام پیش کیا اور پورے عوام ، تمام کارکنان،عوامی سپاہ آزادی اور پولیس اہلکاروں کے جذبات کو بھرپور سراہا۔
ہیروز کی مثالی سرگرمیاں اور جذبات ہمیں آگے بڑھنے  کی مضبوط قوت فراہم کرتے ہیں۔ ان ہیرو ز کی حوصلہ افزائی سے ہم سب مل کر چینی خواب کے لیے کوشش کریں گے۔