Official Web

نورا فتیحی نے ڈانسر کی نامناسب حرکت پر خاموشی توڑ دی

ممبئی:  مراکشی نژاد کینیڈین ڈانسر نورا فتیحی نے بھارتی ڈانسر و کوریوگرافر ٹیرنس لیوس کی جانب سے ریئلٹی شو کے دوران نامناسب حرکت کرنے پر خاموشی توڑتے ہوئے واقعے کی وضاحت کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں ٹیرنس لیوس کو شو کے دوران نورا فتیحی کے جسم پر بظاہر غیر ارادی طور پر نامناسب انداز میں ہاتھ پھیرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔

ویڈیو وائرل ہونے پر بھارتی افراد نے ٹیرس لیوس پر نورا فتیحی کا جنسی استحصال کرنے کا الزام لگایا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نورا فتیحی نے اپنے کمنٹ میں ٹیرس لیوس کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ بھی سوشل میڈیا پر بننے والے میمز اور تنقید سے پریشان نہیں ہوئے اور انہوں نے بہترین انداز میں ان کا ساتھ دیا۔