Official Web

یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی 33 روپے کلو تک مہنگا، ایل پی جی کی قیمت بھی بڑھ گئی

لاہور:  ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے کلو اضافہ کر دیا گیا، فی کلو ایل پی جی کی قیمت 120 روپے تک پہنچ گئی۔ اُدھر یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی 33 روپے فی کلو تک مہنگا کر دیا گیا۔

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ گھریلو سلینڈر کی قیمت 1382 سے بڑھ کر 1416 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹَرز کا کہنا ہے کہ حکومت ایل پی جی کی درآمد پر عائد ٹیکسز میں کمی کرے ، آئندہ سرد سیزن میں سوئی گیس کی طلب و رسد میں برھتے ہوئے فرق کو دیکھتے ہوئے اگر وافر مقدار میں ایل پی جی کی درآمد کے سودے نہیں کیے گئے تو مائع گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھا جاسکتا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ ممکنہ سخت سردیوں میں اگر ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا تو اس سے غریب طبقے کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔

 

دوسری طرف یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاخورونوش کی قیمتوں کی بریکیں فیل ہو گئی ہیں، گھی اور کوکنگ آئل سمیت مختلف اشیاء مہنگی ہو گئی ہیں، یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی 33 روپے فی کلو تک مہنگا کردیا گیا۔

کوکنگ آئل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا، یوٹیلٹی سٹورز پر گھی 4 سے لیکر 33 روپے فی کلو مہنگا ہوا ہے، کوکنگ آئل 2 سے لیکر 20 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔

ٹوتھ برش 14 سے لیکر 35 روپے، ٹوٹھ پیسٹ کی قیمت میں 5 سے لیکر 20 روپے تک اضافہ کیا گیا، ریڈ چیلی پاؤڈر 73 روپے، ملک چاکلیٹ کی قیمت میں 5 روپے، شوینگ کریم 20 روپے تک مہنگی کردی گئیں، سوپ سمیت دیگر اشیاء بھی مہنگی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا جس کا اطلاق فوری ہو گا۔

دوسری طرف  اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کے 22 ارب روپے صارفین سے وصول کرنے کی منظوری دے دی ہے، گیس کے میٹر کا ماہانہ کرایہ 20 روپے سے بڑھا کر 40 روپے کردیا گیا ہے۔

 

اسلام آباد میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں قدرتی گیس کے گھریلو صارفین کیلئے بری خبر ہے کیونکہ ای سی سی نے گیس میٹرز کا رینٹ 20 سے بڑھا کر 40 روپے کر دیا۔ صارفین سے گیس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سیس کے پرانے واجبات بھی وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران جے آئی ڈی سی کے ایک تہائی واجبات بھی وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، اس مد میں 22 ارب روپے وصول کیئے جائیں گے۔ سٹیل ملز ملازمین کیلئے گولڈن ہینڈ شیک پلان منظور کیا گیا ہے، ای سی سی نے گولڈن ہینڈ شیک کیلئے 19 ارب 65 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دیدی۔

سٹیل ملز کے 49 فیصد ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک ملے گا، سٹیل ملز کے نان پٹیشنرز ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کیلئے 11.6 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

%d bloggers like this: