Official Web

عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 71ویں سالگرہ کی مناسبت سے بیجنگ میں پروقار تقریب کا انعقاد

چین کی ریاستی کونسل کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 71ویں سالگرہ کی مناسبت سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔چینی صدر شی جن پھنگ ،وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ سمیت پارٹی رہنماوں اور ریاستی رہنماوں نے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے کووڈ۔۱۹ کے تناظر میں عوامی جمہوریہ چین کی تاریخ میں سال 2020 کو غیر معمولی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر وبائی صورتحال اور شدید کساد بازاری کے باوجود چین نے انسداد وبا اور اقتصادی سماجی ترقی کو ہم آہنگطور پر آگے بڑھایا ہے ۔چین نے وبا کے خلاف جنگمیں اہم اسٹریٹجک کامیابیاں حاصل کی ہیں، معاشی نموبحال ہو رہی ہے اور انسداد غربت میں شاندار نتائج برآمد ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں عوام کے ذریعہ معاش کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ ہمیں غیر متزلزل طور پر اصلاحات میں توسیع جاری رکھنی چاہیے اور اعلی درجے کے کھلے پن کو فروغ دینا چاہیے، ہر ایک کو اہماہداف کے حصول اور رواں برس ہر اعتبار سے ایکمعتدل خوشحال معاشرے کی تشکیل کے لیے کوششکرنی چاہیے۔

چینی وزیر اعظم نے واضح کیا کہ ایک ملک ،دو نظام ،ہانگ کانگ کے لوگ ہانگ کانگ کے حکمران اور مکاوکے لوگ مکاو کے حکمران ، کے اصولوں پر غیر متزلزلاور جامع طور پر عمل درآمد کیا جائے گا۔انہوں نے تائیوان میں ہر قسم کی علیحدگی پسندی کی کوششوں اور بیرونی مداخلت کی شدید مخالف کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے عوام کے درمیان تعاون و تبادلوں ،پر امن ترقی ،ہم آہنگی ،قومی سالمیت کے مضبوط دفاع ،ترقیاتی مفادات کو فروغ دیا جائے گا اور بنی نوع انسان کے لیے ہم نصیب سماجکی جستجو کی جائے گی۔جناب لی نےتمام ممالک کےساتھ باہمی سودمند تعاون کو وسعت دینے ،عالمگیر گورننسمیں فعال شمولیت، وبائی صورتحال پر قابو پانے کے لیےعالمی برادری کے ساتھ مشترکہ اقدامات اور عالمگیرمعیشت کی بحالی میں چین کی فعال شمولیت کا عزم ظاہر کیا۔