Official Web

قومی دن کے موقع پر صدر شی جن پھنگ کے مہمان خصوصی

اگرچہ یہ سب عام لوگ ہیں لیکن قومی دن کے موقع پرانہیں  شی جن پھنگ کی جانب سے  بیجنگ میں جشن  کیتقریبات میں شرکت کی دعوت ملی ہے ۔ 
یاد رہے کہ تیس ستمبر دو ہزار انیس کو  چینی خواتین کیوالی بال کی ٹیم عظیم عوامی ہال  میں داخل ہوئی ۔ شیجن پھنگ نے تمام کھلاڑیوں اور کوچ سے مصافحہکیا اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ کیا۔
 ملاقات کے دوران شی جن پھنگ نے کھلاڑیوں کےساتھ ماضی کے شاندار لمحات کی یادیں تازہ کیں۔  اسٹیم نے مسلسل پانچ مرتبہ مختلف عالمی  مقابلوں میں فتوحات حاصل کی تھیں اور ان کی جیت کی لگن چینیلوگوں کے لیے متاثر کن تھی۔ 
 سی چھوان ایئر لائنز کے کپتان لیو  چھوانجیان  اور اُن کا عملہ بھی دو ہزار اٹھارہ کے  قومی دنکے موقع پر   شی جن پھنگ کی دعوت پر  عظیم عوامیہال میں منعقدہ تقریب میں موجود تھا ۔  کپتان لیو چھوان جیان اور اُن کے عملے نے چودہ مئی دو ہزار اٹھارہ کو  ایک پرواز کے دوران اچانک کاک پٹ کا شیشہٹوٹنے  کے باوجود انتہائی مہارت سے طیارے کو بحفاظت لینڈ  کروایا جسے معجزہ قرار دیا گیا ہے ۔
اسی طرح یکم اکتوبر  دو ہزار پندرہ  کو   شی جن پھنگنے چین کے مختلف  علاقوں کے بنیادی یونٹوں میں کام کرنے والے بہتریں اور مثالی نمائندوں کو قومی دن کیجشن کی خصوصی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ۔ انہوں نے کہا کہ چین  میں 56  قومیتیں آباد  ہیں اور یہسب چینی قوم کے ایک بڑے خاندان کے مساویرکن ہیں ، تمام قومیتیں ایک ساتھ مل کر چینی قوم کے روشن مستقبل کی تشکیل کے لیے کوشاں ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں اپنی  آنکھوں کی مانند ،  قومی یکجہتیکا  تحفظ کرنا چاہئے ، اور قومی اتحاد کی  اپنی زندگی کیطرح  قدر کرنی چاہیے  ، ایک دوسرے کو انار کےبیجوں کی طرح گلے سے لگا کر رکھنا چاہیے ۔