Official Web

مختلف ممالک کے ماہرین اور اسکالرز سنکیانگ میں معاشی و معاشرتی ترقی اور معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری کے معترف چین کی مرکزی حکومت کا تیسراسنکیانگ

چین کی مرکزی حکومت کا تیسراسنکیانگ ورک اجلاس  پچیس سے چھبیس ستمبر تک منعقدہوا۔ مختلف ممالک کے ماہرین اور اسکالرز کاخیال ہے کہ چینی حکومت نے سنکیانگ کی ترقی کوبھرپور انداز میں فروغ دیا ہے ، سنکیانگ نےمعاشرتی اور معاشی ترقی میں بڑی کامیابیاںحاصل کیں  اور مقامی لوگوں کے معیار زندگی میںمسلسل بہتری آ رہی ہے۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن کیپٹل مینجمنٹ کے ڈائریکٹر نعیم بُخاری نے کہا کہ چینی حکومت نے سنکیانگ کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے بھرپور توانائی صرف کی ہے  اور  حکومت کیمدد سے سنکیانگ میں  بے شمارلوگوں نے کامیابیکے ساتھ غربت سے چھٹکارا پا لیا ہے ۔سنکیانگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی موثر حکمت عملی سے سنکیانگ کی صورتِ حال میں زمین آسمان کا فرق آیا ہے۔سنکیانگ میں بڑےمنصوبوں کے آغاز سے  مقامی لوگوں کو روزگارکے مواقع میسر آئے ہیں۔ سنکیانگ کے لیے چینی کمیونسٹ پارٹی کی  حکمت عملی ، سنکیانگ کوجدید بنانے کی ضامن ہے۔
روسی اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف ورلڈ اکنامکس اور انٹرنیشنل ریلیشن شپ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ، الیگزانڈر لیمونوف نے کہا کہ چینی حکومت سنکیانگ کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے  تاکہ مقامی لوگمعیاری تعلیم اور طبی سہولیات حاصل کرسکیں ،روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو اور لوگوں کی پیشہورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنایا جاسکے۔ اس طرحآمدنی میں بھی اضافہ ہوتا ہےاور لوگوں کے معیارِزندگی میں بھی بہتری آتی ہے۔
چین کے امور سے متعلق فرانسیسی ماہر سونیابریسلر کئی مرتبہ سنکیانگ کا دورہ کر چکی ہیں اورسنکیانگ پر متعدد مضامین لکھ چکی ہیں۔ انہوں نے سنکیانگ کی تیز رفتار ترقی اور قومیتی اتحاد کا خود مشاہدہ کیا ، اور سنکیانگ میں چینی حکومت کیمذہبی پالیسی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔بریسلر نے کہا کہ چینی حکومت کی قومیتی پالیسی اورسنکیانگ میں طرزحکمرانی کی بہترین حکمت عملیکے باعث ہی ، مختلف قومیتوں  پر مشتمل وسیع  و عریض سنکیانگ میں زبردست اقتصادیترقی حاصل ہوئی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کے حالات زندگی میں بہتری آ رہی ہے ، اور احساس طمانیت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔