Official Web

اب واٹس ایپ پر آپ دوسروں کے موبائل سے ویڈیوز اور تصاویر ڈیلیٹ کر سکیں گے

واٹس ایپ ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے جس میں صارفین دوسروں کے موبائل فون پر بھیجے گئے میڈیا یعنی ویڈیوز، تصاویر اور جِف فوٹوز کو ڈیلیٹ کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کے آزاد ماہرین ڈبلیو اے بیٹا کے مطابق یہ فیچر میسج باکس کے بلکل برابر میں فراہم کیا جائے گا اور صارفین کوئی بھی میڈیا بھیجنے سے قبل اس کا انتخاب کر سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق اس فیچر کے ذریعے تصویر یا ویڈیو بھیجنے سے پہلے ‘ایکسپائرنگ میڈیا’ کا آپشن منتخب کرنے پر جیسے ہی سامنے والا اس پیغام کو دیکھ (سین) لے گا تو وہ خودبخود ڈیلیٹ ہو جائے گا۔

تاہم یہاں یہ واضح رہے کہ اگر کسی صارف نے خودکار طریقے اپنے فون میں سے میڈیا کو محفوظ رکھنے کافیچر منتخب کیا ہو گا تو وہ تصاویر ڈیلیٹ ہونے سے قبل پیغام وصول کرنے والے اسمارٹ فون میں محفوظ ہو جائے گا۔

اطلاعات ہیں کہ یہ فیچر اینڈرائڈ کے ورژن 2.20.2011 کے ساتھ فراہم کیا جائے گا جوکہ اس تیاری کے مراحل میں ہے۔

برطانوی ویب سائٹ میل آن لائن کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے رابطہ کرنے پر واٹس ایپ نے کسی بھی ممکنہ فیچر پر تبصرہ کرنے معذرت کر لی۔

تاہم ، ڈبلیو اے بیٹا کے مطابق واٹس ایپ نے یہ فیچر گوگل پلے بیٹا پروگرام میں دے دیا ہے۔