Official Web

سعودی عرب میں خواتین کو گالف کھیلنے کی اجازت مل گئی

ریاض: سعودی عرب میں ویمن باکسنگ، ای ریسنگ کے بعد گالف کی بھی اجازت مل گئی۔ عرب خواتین پہلے آفیشل ٹورنامنٹ میں اِن ایکشن ہوں گی۔

تفصیل کے مطابق دھیمے مزاج کے ٹیکنیکل کھیل گالف میں سعودی خواتین کو بھی انٹری مل گئی ہے۔ سعودی عرب میں بارہ سے پندرہ نومبر انفرادی، سترہ سے انیس تاریخ کو سعودی خواتین ٹیم ایونٹ میں اِن ایکشن ہوں گی۔

رائل گرین گالف کلب میں شروع ہونے والا ویمن ایونٹ مارچ میں ہونا تھا جو کوویڈ کی وجہ سے نومبر تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔

سعودی عرب میں اس سے پہلے خواتین کو باکسنگ اور ای ریسنگ کی بھی اجازت مل چکی ہے۔