Official Web

پاک، نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ میچز سیریز کا 18 دسمبر سے آغاز

لاہور:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 18 دسمبر سے شروع ہو گی۔

پی سی بی نے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سیریز میں تین ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچز شامل ہیں، چھوٹے فارمیٹ کے بڑے مقابلے پہلے ہوں گے، اٹھارہ، بیس اور بائیس دسمبر کے ٹی ٹونٹی اور پھر چھبیس تاریخ سے پانچ روزہ امتحان شروع ہوں گے۔

دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے، چیمپئن شپ کے پوائنٹ ٹیبل پر نیوزی لینڈ چوتھے جبکہ پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔

%d bloggers like this: