Official Web

امریکی حکومت کا مقصد ہی لوٹ مار ہے۔ ٹک ٹاک کےمعاملے پر امریکی ماہرین کا اظہار خیال

ستائیس ستمبر کو ،  واشنگٹن ڈی سی کیوفاقی عدالت نے  امریکی موبائل ایپ اسٹور سےٹک ٹوک کو ہٹانے سے متعلق امریکی حکومت کے انتظامی حکم کے نفاذ کو معطل کرنے کا فیصلہ سنایا۔
امریکی محکمہ انصاف کے اس دعوے کے جواب میں کہ "قومی سلامتی کے لیے ، ٹک ٹاک کے ڈاؤن لوڈ پر پابندی عائد ہے، ٹک ٹاک کےدفاعی اٹارنی ،جان ہال نے کہا کہ ابھی تک اسبات کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے کہ ٹک ٹاک سے امریکی قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے.بلکہ، ہوا یہ ہے کہ  ٹک ٹاک امریکی حکومتکی طرف سے "سیاسی دشمنی"کا شکار  رہا ہے۔ یہپابندی ذاتی مواصلت پر غیر مناسب نگرانی کےمترادف ہے ، اس پابندی کا تعلق   قومی سلامتیکے تحفظات سے نہیں ، بلکہ آئندہ عام انتخابات سے متعلق سیاسی مقاصد سے ہے۔
چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے ایک بارکہا تھا  کہ امریکہ نے "قومی سلامتیکے بہانے ،چینی موبائل ایپلی کیشنز  وی چیٹ اور ٹِک ٹاککے ساتھ لین دین پر پابندی عائد کردی ہے ،جس سے متعلقہ کمپنیوں کے جائز حقوق اورمفادات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور مارکیٹ کے عمومی نظام میں خلل پڑ رہا ہے۔ چیننےاس کی مخالفت کی اور امریکہ پر زور دیا کہ وہاس غنڈہ گردی کو  ترک کرے  اور بین الاقوامیقوانین اور نظم و ضبط کو برقرار رکھے۔ اگر امریکہ اسی غلط راہ پر گامزن رہتا ہے تو چین ، چینیکمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اختیار  کرے گا۔