Official Web

چینی معیشت مستحکم طور پر بحال ہو رہی ہےاور چینی مارکیٹ پر اعتماد ہے،عالمی شہرت یافتہ کار کمپنیز

چھبیس ستمبر کو سولہواں  بیجنگ انٹرنیشنلآٹوموبائل ایکسپو ۲۰۲۰ ،باضابطہ طور پر شروع ہوا۔وبا کےبعد یہ پہلا بین الاقوامی آٹوموبائل ایکسپو  ہے،  اگرچہ بیجنگ انٹرنیشنل آٹوموبائلایکسپو  رواں سال اپریل میں ہونا تھا  تاہم وبائیصورتِ حال کے باعث اسےستمبر تک ملتوی کیاگیا، اس التوا کے باوجود اس نے بہت سے بینالاقوامی آٹو برانڈز کو شرکت کے لیے راغب کیااور غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی توجہ بھی اپنی جانبمبذول کروائی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رائے میں  بیجنگانٹرنیشنل آٹوموبائل ایکسپو نے چین کی اس وباکے خلاف جنگ میں کامیابی کی عکاسی کی ہے ،جب یورپی شہروں میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں پردوبارہ عمل درآمد کیا جارہا ہے اور امریکہ میںتصدیق شدہ کیسز کی تعداد ستر لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے،چین کی معیشت کی بحالی کے ساتھ ساتھ، چین کی آٹو مارکیٹ کی کارکردگی یورپی اور امریکی مارکیٹس کی نسبت بہت بہتر ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق چین وبا سے صحت یاب  ہونے والی پہلی بڑی معیشت ہے، اوربڑی کار ساز کمپنز کی توجہ چین کی جانب مبذول ہو رہی ہے۔ آٹو ایکسپو کے شرکا  نئے ماڈل اور برقیگاڑیوں میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔ آڈی ،ووکس ویگن اور بی ایم ڈبلیو جیسی بین الاقوامیشہرت یافتہ آٹو برانڈز نے بھی اعلان کیا ہے کہوہ چین میں آل الیکٹرک ماڈل تیار کریں گے ،جو رواں سال کے آٹوموبائل ایکسپو کےموضوع "اسمارٹلی لیڈنگ دی فیوچر”  سے مطابقت رکھتاہے۔
رائٹرز نے کہا کہ چینی مارکیٹ کی بحالی اور نئےماڈلز کے اجراء کے ساتھ ، بی ایم ڈبلیو گروپ کیتوقع ہے کہ اس سال چین میں فروخت میں اضافہہوگا۔ اس کے علاوہ ، آڈی ،چین میں چائنا ایفاے ڈبلیو گروپ کے ساتھ  دوسرا مشترکہ منصوبہقائم کرسکتی  ہے۔

%d bloggers like this: