Official Web

چیچہ وطنی میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

چیچہ وطنی: کمالیہ روڈ پر نئی آبادی کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

چیچہ وطنی میں کمالیہ روڈ پر نئی آبادی کے قریب ٹرالر کار پر الٹنے کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 3 خواتین، 2مرد اور ایک بچہ بھی شامل ہیں، واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو کار سے نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جب کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تیز رفتار ٹرالر کا ٹائر پھٹنے سے ٹرالر کار کے اوپرالٹ گیا جس کے باعث کار میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے تاہم حادثے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چیچہ وطنی کے قریب کمالیہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔