Official Web

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور کاربن اخراج کو کم کرنے میں چین کی نمایاں کامیابی

چین کی وزارت حیاتیات اور ماحول نے ستائیس ستمبر  کو "موسمیاتی تبدیلی پر مثبت رد عملکے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ محکمہ برائے امورِ موسمیاتی تبدیلی  کے سربراہ لیگاون نے کہا کہ چین نے "بارہویں پنچ سالہمنصوبےسے جی ڈی پی کے فی یونٹ میں کاربناخراج کی کمی کا ہدف بنایا  تھا۔
سال دو ہزار انیس میں چین میں جی ڈی پی کے فییونٹ  کاربن اخراج میں سال دو ہزار پندرہ اور دو ہزار پانچ کے مقابلے میں بالترتیب اٹھارہ اعشاریہ دو فیصد اور اڑتالیس اعشاریہ ایک فیصد  کمی ہوئیہے ۔  چالیس سے پینتالیس فیصد کی کمیکےوعدے کو قبل از وقت ، سال دو ہزا بیستک پورا کیا گیا ہے۔
لی گاو کے مطابق "چودہویں پنچ سالہ منصوبےکے دوران چین کاربن اخراج کی کمی کے اس عمل کو آگے بڑھائے گا اور ملک بھر میں کاربن اخراج کی تجارتی منڈی  کے قیام کو تیز کرے گا۔اس کے ساتھ ساتھ  یہ بھی ضروری ہے کہماحول دوست پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیےوسائل ، مالیات ،ٹیکس اور قیمت سمیت مختلفشعبوں میں مشترکہ طور پر متعلقہ پالیسی بنائی جائے۔