Official Web

چین نے موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق جاننے کیلئے راکٹ خلا میں بھیج دیا

بیجنگ:  چین نے موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق جاننے کیلئے راکٹ خلا میں بھیج دیا۔

راکٹ چین کے خلائی اسٹیشن تیان سے روانہ کیا گیا، چینی میڈیا کے مطابق راکٹ موسمیاتی تبدیلیوں، قدرتی آفات اور زمین میں رونما ہونیوالی تبدیلیوں کی مانیٹرنگ کرے گا جس کا فائدہ زرعی شعبے کو ہوگا۔

چین اس سے پہلے کئی راکٹ خلا میں بھیج چکا ہے اور تیزی سے اسپیس ٹیکنالوجی میں ترقی کررہا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ چین نے سمندر سے راکٹ لانچ کرنے کا سسٹم بھی تیار کر لیا ہے جس کے تحت لانچنگ پیڈ بحری جہاز پر مشتمل ہوتا ہے جس سے شٹل خلا میں روانہ کی جاتی ہے۔

اس طریقے کا سب سے بڑا فائدہ شٹل کی تباہی کی صورت میں ملبہ آبادی پر گرنے کی بجائے سمندر میں جا گرتا ہے جس سے انسانی زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ چین نے سمندر سے اپنا پہلا راکٹ تقریبا ڈیڑھ سال قبل بحر زرد سے خلا میں روانہ کیا تھا۔