Official Web

فارمولا ون رشین گراں پری فِن لینڈ کے ویلٹری بوٹاس نے جیت لی

ماسکو: فارمولا ون رشین گراں پری فِن لینڈ کے ویلٹری بوٹاس نے جیت لی، انگلش ڈرائیور لیوئس ہمیلٹن کے فاؤل پہ فاؤل، پنلٹیز کے باعث ریکارڈ فتح سے محروم ہو گئے۔

روسی فارمولا ون ریس ٹریک پر دنیا بھر کے ڈرائیور اِن ایکشن ہوئے جس میں تیز رفتاری، مہارت اور جیت کی لگن کا مقابلہ ہوا۔ کاروں کی ٹکروں سے سنسنی پھیلتی رہی۔ فِن لینڈ کے ویلٹری بوٹاس نے ڈرائیونگ کا شاندار مظاہرہ کیا اور سب سے آگے نکل گئے، یوں ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پول پوزیشن میں برتری رکھنے والے لیوئس ہمیلٹن کی غلطیاں ان کو لے ڈوبیں، انگلش ڈرائیور لیجنڈ ڈرائیور مائیکل شوماکر کی 91 ایف ون فتوحات کا ریکارڈ برابر نہ کر سکے۔

کوویڈ ایس او پیز میں محدود تماشائیوں نے ریس کو خوب انجوائے کیا۔