Official Web

چین میں 6 ماہ بعد آٹو شو، اُڑنے والی کار نے میلہ لوٹ لیا

گزشتہ سال چین سے پھیلنے والی وبا کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے بعد نظام زندگی درہم برہم ہو کر ہی رہ گیا۔

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث تمام تر عوامی تقریبات، فیشن کے میلے اور دیگر ایونٹس منسوخ کر دیے گئے تھے۔

فوٹو: بشکریہ ڈی ڈبلیو

اب چین میں صورتحال بہتر ہونے پر معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئی ہے اور کورونا وبا کے 6 ماہ بعد چین میں آٹو شو کا انعقاد کیا گیا ہے۔

جدت اور لگژری چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک ساتھ جمع ہو گئی ہے، 6 ماہ بعد بیجنگ آٹو شو میں چمچماتی گاڑیوں کے نئے ماڈلز متعارف کرائے گئے جب کہ اُڑنے والی کار سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

بیجنگ آٹو شو میں جہاں مختلف کمپنیوں نے گاڑیوں کے نئے ماڈلز متعارف کرائے تو وہیں اُڑنے والی کار بھی نمائش کے لیے پیش کی گئی۔