Official Web

چینی وزیرخارجہ وانگ کا ,غربت کے خاتمے اور جنوب-جنوب تعاون کے حوالے سے ویڈیو کانفرنس سے خطاب

چین، اقوام متحدہ کے شعبہ برائے معاشی و معاشرتی امور  اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرامنے چھبیس ستمبر کو ،مشترکہ طور پر غربت کےخاتمے اور جنوبجنوب تعاون کے حوالے سےاعلیٰ سطحی ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا۔چینی ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ ای نے کانفرنس کی صدارت کی۔
وانگ ای نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ممالک کو انسداد وبا ، معیشت اور عوامی زندگی کو مستحکم بنانے کے مشکل ہدف کا سامنا ہے۔ترقی پذیر ممالک کو اتحاد و تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے ترقی کے راستے پر  ایکوسرے کے شانہ بہ شانہ چلنا  چاہیے۔
وانگ ای کا کہنا تھا کہ  2030 کے پائیدار ترقی کےایجنڈے کی مرکزی حیثیت کو محفوظ کیا جانا چاہیے، مشترکہ طور پر غربت کے خاتمے کے اولینہدف کو پورا کرناچاہیے، انسداد وبا کے خلافجنگ میں مشترکہ حتمی فتح حاصل کی جانی چاہیے اور نئے عہد میں جنوب – جنوب تعاون کی مشترکہ طور پر حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ چین 73ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی اور اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی کی عمومی بحث کے دوران چین کے صدر مملکت شی جنپھنگ کے اعلان کردہ  سلسلہ وار  اقدامات پر عمل درآمد کرے گا۔چین ترقی پذیر ممالک میں سے ایک ہے اور دوسرے ترقی پذیر ممالک کے ساتھ کھڑا ہے۔
کانفرنس میں شریک مختلف فریقوں نے کانفرنس کے انعقاد کو سراہا اور صدر شی جن پھنگ کے اعلان کردہ اہم اقدامات کا خیرمقدم کیا۔انہوں نےاقوام متحدہ کے رہنما کردار کی حمایت کرتےہوئے انسداد وبا کے لیے تعاون کی اپیل  کی۔