Official Web

شاہد کپور کا نیٹ فلکس کے ساتھ 100 کروڑ کا معاہدہ

بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے معروف آن لائن اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس کے ساتھ 100 کروڑ بھارتی روپے کی ڈیل سائن کر لی۔

عالمی وبا کورونا کی وجہ سے دنیا بھر کی شوبز انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچا ہے اور حفاظتی اقدام کے پیش نظر دنیا بھر میں سنیما ہالز بھی بند ہیں۔

سنیما ہالز بند ہونے کی وجہ سے اب متعدد پروڈیوسز ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی جانب راغب ہوتے نظر آرہے ہیں اور آن لائن اسٹریمنگ سائٹس پر فلمیں اور ویب سیریز ریلیز کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہد کپور کی جانب سے نیٹ فلکس کے ساتھ کی جانے والی اس 100 کروڑ روپے کی ڈیل میں نیٹ فلکس کے متعدد پروجیکٹس شامل ہیں اور اب شاہد کپور بھی بالی وڈ کے دیگر اداکاروں کی طرح اپنا ڈیجیٹل ڈیبیو دیں گے۔

بالی وڈ اداکار شاہد کپور معروف آن لائن اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس پر فلم اور سیریز کریں گے جس میں فکشن سیریز بھی شامل ہیں۔