Official Web

اپوزیشن کے الزامات اورخدشات کو وقت نےغلط ثابت کردکھایا، شبلی فراز

اسلام آباد: وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے حوالے سے اپوزیشن کے الزامات اور خدشات کو وقت نے غلط ثابت کر دکھایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کورونا سے لے کرعام آدمی کی صحت، روزگار اور کاروبار کی بحالی تک حکومتی پالیسیوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے، اور کورونا وباء کے حوالے سے اپوزیشن کے الزامات اور خدشات کو وقت نے غلط ثابت کر دکھایا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کٹھن حالات میں اعلی کارکردگی دکھانا عمران خان کی حقیقی پہچان ہے، وزیراعظم کے کامیاب وژن کی گواہی اعدادوشمار دے رہے ہیں، پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 98 ہزار 864 جب کہ سندھ میں 1 لاکھ 35 ہزار 246 ہے، پنجاب میں 2229 جب کہ سندھ میں 2477 اموات ہوئی ہیں، خیبر پختونخوا میں37525 کیسز اور 1258 اموات ہوئیں، اسلام آباد میں کیسز 16324اور 181 اموات ہوئیں۔