Official Web

چینی صدرشی جن پھںگ کا نئے دور کے تقاضوں کے مطابق چین۔جاپان تعلقات کی تعمیر پر زور

چین کے صدر شی جن پھنگ اور جاپانی وزیر اعظم یوشی ہیدا سوگا کے درمیان پچیس تاریخ کو ٹیلی فونک بات چیت ہوئی۔اس موقع پر جناب شی جن پھنگ نےنئے دور کے تقاضوں کے مطابق چین۔جاپان تعلقات کی تعمیر پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہچین اور جاپان نہ صرف قریبی ہمسایے بلکہ ایشیااور دنیا کے اہم ممالک ہیں ،فریقین کے وسیعمشترکہ مفادات اور تعاون کےوسیع امکانات ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چین۔جاپان تعلقات معمولپر واپس آئے ہیں اور مثبت رحجان دیکھا جا رہا ہے۔چین جاپان کی نئی حکومت کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ چار سیاسی دستاویزات کی روشنی میں تاریخی اور حساس مسائل کو حل کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ باہمی اعتماد سازی کو فروغ دیں ،باہمی سودمند تعاون کو وسعت دیں اور افرادی تبادلوں کو آگےبڑھائیں۔جناب شی نے کہا  کہ وہجاپانی وزیر اعظم کے ساتھ  مل کرچین۔جاپانتعلقات کو نئی ترقی دینے کے لیے ایک اسٹریٹجکقائدانہ کردار ادا کرنے پر آمادہ ہیں۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چین اور جاپان مشترکہ مفاد میں ایک دوسرے کی حمایت کر سکتے ہیں۔چینی صدر نےیہ امید ظاہر کی کہ فریقین باہمی تعاون کے معیار میںبہتری سے شفاف اور کھلے تجارتی و سرمایہ کاری ماحول کے تحت مستحکم اور ہموار صنعتی اورسپلائی چین مشترکہ طور پر برقرار رکھ سکیں گے۔انہوں نے جاپان میں آئندہ برس منعقد ہونے والی اولمپک کھیلوں کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
جاپانی وزیراعظم سو گا نے کہا کہ جاپان عالمی سطح پر چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو نمایاں اہمیت دیتا ہے ،فریقین کے درمیان مستحکم تعلقات نہصرف دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہیں بلکہ عالمی امن اور خوشحالی کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ صدر شی کے ساتھ قریبی مشاورت برقرار رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے گا۔  
 

%d bloggers like this: