Official Web

ٹک ٹاک پر دباو بڑھانا ، امریکہ کی بالادست اور راہزن منطق کا عملی اظہار ، سی سی ٹی وی کا تبصرہ

گزشتہ برس سے ٹک ٹاک مسلسل امریکی دباو کا شکارہے۔ بالخصوص رواں برس جولائی کے بعد سے  امریکیحکومت نے "قومی سلامتی"  کی آڑ میں ٹکٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس پر براہ راست دباؤ ڈا لاہے۔ اس اقدام کا  واحدمقصد  پابندی کے نفاذ سے ٹکٹاک کو مجبور کرنا ہے کہ وہ اپنا کاروبار  امریکی کمپنیوں کوفروخت کر دے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹک ٹاک مختصردورانیے کی تخلیقی ویڈیوز کے باعث کروڑوں امریکیصارفین میں انتہائی مقبول ہے۔امریکہ نے بناء کسی ٹھوس شواہد کے محض زاتی مفادات کی خاطر قومیسلامتی کے بہانے ٹک ٹاک کو نشانہ بنایا ہے۔ 
امریکہ کا یہ اقدام  چین کی قومی سلامتی ، مفادات ، وقاراور کاروباری اداروں کی طویل مدتی ترقی کی کھلی خلافورزی ہے ۔ امریکہ  تجارتی آزادی میں رکاوٹ کے لئےریاستی طاقت کا استعمال کرتا ہےجو ڈبلیو ٹی او کے کھلےپن ، شفافیت اور عدم تفریق کے اصولوں کی خلافورزی  اور ایک کھلی راہزنی  بھی ہے۔