Official Web

عمران خان نے حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے سفیرہونے کا ثبوت دیا، وفاقی وزیرامورکشمیر

اسلام آباد: وفاقی وزیرامورکشمیروگلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورکا کہنا ہے کہ عمران خان نے حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے وکیل اورسفیر ہونے کا ثبوت دیا۔

وفاقی وزیرامورکشمیروگلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپورنے وزیراعظم کے خطاب پربیان پراپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ایک بارپھرتاریخی خطاب کیا، عمران خان نے حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے وکیل اورسفیر ہونے کا ثبوت دیا۔

وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیراعظم کے خطاب کو کشمیری عوام بھرپورسراہا رہے ہیں، وزیراعظم نے کشمیریوں کا مقدمہ پوری دنیا کے سامنے پر زور انداز سے پیش کیا، حکومت کی کوششوں سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر ہوا ہے، عمران خان کی گزشتہ سال کی تقریرکے بعد مسئلہ کشمیرپرعالمی حمایت میں زبردست اضافہ ہوا۔

علی امین گنڈاپورنے مزید کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پراجاگرکرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا، مقبوضہ کشمیر میں دہائیوں سے جاری بھارتی ظلم وبربریت کا جلد خاتمہ ہوگا۔

%d bloggers like this: