Official Web

بیٹیوں اور بہنوں کو اعتماد اور محبت کا ماحول دیں :حنا الطاف

کراچی:  اداکارہ وماڈل حنا الطاف نے مرد حضرات کو مخاطب کرتے ہوئےکہا ہے کہ بیٹیوں اوربہنوں کو اعتماد اور محبت کا ماحول دیں،ان کی رسی اس طرح نہ کھینچیں کہ رسی ہی ٹوٹ جائے ۔

 اداکارہ نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بے جاسختی کرنے سے بغاوت پیدا ہوتی ہے اور کچھ لڑکیاں چھپ کر برے کام کرنے لگ جاتی ہیں ،مجھ پر بھی اعتماد نہ کیا جاتا تو میں کچھ بھی نہ کرپاتی ۔ مجھے میرے بھائی نے نصیحت کی تھی کہ معیاری کام کرنا ،پیسے کے پیچھے نہ بھاگنا ،اسی پر عمل کرکے میں نے خود کو مضبوط کردار کی لڑکی ثابت کردیا ۔ بیٹیوںاوربہنوں پر اعتماد کریں ،وہ آپ کی عزت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گی۔

واضح رہے کہ حنا الطاف نے سخت محنت اور  ٹی وی ڈراموں میں شاندار اداکاری کے بعد اپنا لوہا منوایا ہے، ان کی شادی معروف شوبز سٹار آغا علی سے ہوئی جن سے متعلق حنا کہتی ہیں کہ علی سے شادی کے بعد زندگی بہت خوشگوار ہو گئی ہے، اب تو ڈری سہمی لڑکیوں والے کرداروں سے نفرت سی ہو گئی ہے۔