Official Web

پاکستان اور ترکمانستان ڈیجیٹل رابطے کے اقدامات میں تعاون بڑھانے پر متفق

اسلام آباد:  سرکاری میڈیا کے مطابق پاکستان اور ترکمانستان نے ڈیجیٹل رابطے کے اقدامات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین ریٹائرڈ میجر جنرل عامر عظیم باجوہ کے درمیان اسلام آباد میں ایک ملاقات میں طے پایا۔

انہوں نے ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے ترکمانستان اور پاکستان کے درمیان مجوزہ فائبر آپٹک لنک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران پی ٹی اے کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کے تذویراتی جغرافیائی محل وقوع نے اسے انٹرنیٹ رابطوں کے لئے وسط ایشیائی ریاستوں کی فطری راہداری بنا دیا ہے۔