Official Web

چینی وفد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی عمومی بحث میں چین پر لگائے گئے امریکی الزامات مسترد کر دیئے

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن نے23  ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے قواعد کے مطابق اپنا جوابی حق استعمال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی پچھترویں جنرل اسمبلی کی عام بحث کے دوران امریکی الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا  کہ اقوام متحدہ کی  جنرل اسمبلی کی عام بحث میں ، امریکہ نے بنیادی حقائق کو نظرانداز کرکے چین کے خلاف جو بیان بازی کی اور بے بنیاد الزامات عائد کیے ،چین اس کی سختی سے تردید کرتا ہے۔

چینی وفد نے کہا کہ امریکہ ،دنیا میں جدید  ترین طبی ٹیکنالوجی کا حامل ملک ہے  تاہم اب وہ کووڈ-۱۹ سے سب سے زیادہ متاثرہونے والا ملک بن چکا ہے ۔اس کی وجہ غورطلب ہے۔اس وبا کے متعلق امریکہ نے چین کے خلاف بے بنیاد  الزامات لگائے تاکہ انسداد وبا کے سلسلے میں اپنی نا اہلی سے لوگوں کی توجہ کو ہٹایا جا سکے۔ امریکی نےعالمی ادارہ صحت پر بلاجواز تنقید کی اور اس  سے علیحدگی اختیار کی ، جس کی وجہ سے اس وبا کے خلاف جنگ میں عالمی سطح پر تعاون خطرے کا شکار ہوا ہے  اور امریکی عوام سمیت دنیا کے تمام ممالک کے عوام کو نقصانات پہنچے ہیں۔  اب امریکہ کو چاہیے کہ وہ ” وائرس  لیبلنگ ” اور اس پر سیاست  ترک کرے ، اپنی   قابلیت  اور توانائی کو اپنے ملک میں  وبا سے لڑنے پر مرکوز کرے ، اور اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت کو ان کا کردار ادا کرنے میں مدد فراہم کرے۔

اس کے علاوہ چینی وفد نے ماحولیاتی تحفظ سمیت دیگر امور پر ، امریکہ کی جانب سے چین پر  لگائےجانے والے  بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا ۔

%d bloggers like this: