Official Web

صدر شی جن پھنگ کی انتونیو گوئترس سے ویڈیو ملاقات

چین کے صدر شی جن پھنگ نے 23 تاریخ کی شام بیجنگمیں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتو نیو گوئترس سےملاقات کی۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہچین بین الاقوامی امور میں مرکزی کردار ادا کرنے میںاقوام متحدہ کی بھر پور حمایت کرے گا ۔انہوں نے یہبھی نشاندہی کی کہ تمام ممالک باہم مربوط ہیں اور انکے دکھ سکھ مشترکہ ہیں۔ ہمیں ممالک ، قوموں ، ثقافتوںاور نظریات کی حدود سے بلند ہو کر سوچنا ہوگا۔ اسوقت ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم بنی نوع انسانکے ہم نصیب سماج کی تعمیر کو فروغ دیں ، اور مشترکہطور پر اپنے کرہ ارض کی حفاظت کریں۔

صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ نوول کوروناوائرس کی وبا اب بھی عالمی سطح پر پھیل رہی ہے لہذاوبا کے خلاف جدوجہد کو پوری طاقت کے ساتھ جاریرکھنا ہوگا۔ چین وبا کے خلاف اس جنگ میں تمامممالک کی حمایت جاری رکھے گا۔ چین تحقیق مکملہونے کے بعد ویکسین کو عالمی سطح پر عوامی مصنوعاتکے طور پر متعارف کروائے گا۔

شی جن پھنگ نے سلامتی کونسل کے کردار کو اہم قراردیا ۔ان کا کہنا تھا کہ یکطرفہ پسندی اور  بالادستی کےحامل ممالک عوامی حمایت کھو دیں گے۔

صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ترقی کوپائیدار ہونا چاہئے اور انسان اور فطرت کے مابینتعلقات کو اچھی طرح نبھانا ہوگا۔ شی جن پھنگ نےاس بات پر زور دیا کہ چین نہ صرف اپنی ماحولیاتیتہذیب کی تعمیر کو مضبوط بنارہا ہے ، بلکہ ماحولیاتیتبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی بین الاقوامی ذمہداریوں کو نبھانے کے لئے بھی پہل کررہا ہے ، بنی نوعانسان کے مشترکہ گھر کرہ ارض کی حفاظت کے لئےکوشاں ہے ، اور دوسرے ممالک کے ساتھ جوش وخروش سے "گرین سلک روڈکی تعمیر کے لئے کوشاںہے۔

انتونیو گوئترس نے موجودہ چیلنجوں کے مقابلے میںمضبوط اقوام متحدہ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نےکہا کہ میں اقوام متحدہ میں صدر شی جن پھنگ کےخطاب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ چین نے کثیرالجہتی، ماحولیاتی چیلنجز اور پائیدار ترقی کے حصول سمیتدیگر اہم امور پر بڑے بڑے اقدامات اختیار کئے ہیں۔اقوام متحدہ چین کے ساتھ تعاون کو  مزیدمستحکم کرنےکی امید کرتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ چین عالمی انتظام وانصرام میں اہم کردار ادا کرے گا۔