Official Web

سی پیک خطوں اور تہذیبوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرے گا، وزیراعظم

ڈیوس: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادری راہداری کا منصوبہ کئی ملکوں، خطوں اور تہذیبوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرے گا۔

ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں ’ ون بیلٹ ون روڈ کے اثرات‘ کے موضوع پر ایک نشست میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ تاریخ کے حامل ملکوں کے درمیان تعلقات کا عملی مظہر ہے، آج چین پاکستان اقتصادی راہداری کے باعث پاکستان سی پیک کا اہم ترین حصہ ہے۔

شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ اس منصوبے کے نتیجے میں لوگ آزادانہ آمد ورفت کرسکیں گے اور ملکوں کے درمیان وسیع ثقافتی روابط قائم ہوں گے جب کہ ہم چین اور صدر شی جن پنگ کے وژن اوراقدام کی مکمل تائید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  اس اقدام کے تحت منصوبوں میں بجلی کے منصوبے ، شاہراہیں، ریلوے اور بندگاہوں کو جدید خطوط پر استوار کرنا، ہوائی اڈوں کی تعمیر اور برآمدات میں اضافے کیلئے اقتصادی زونز کا قیام شامل ہیں۔