Official Web

جاپانی انجینئروں کا کارنامہ، دیوہیکل روبوٹ بنا لیا

ٹوکیو:  جاپان سے تعلق رکھنے والے انجینئروں کی ٹیم نے ایک بہت بڑا روبوٹ تیار کر لیا ہے جو پوری طرح فنکشنل ہے۔ اس روبوٹ کی لمبائی 18 میٹر جبکہ اس کا وزن 25 ٹن ہے۔

اردو نیوز میں چھپنے والی اس ٹیکنالوجی رپورٹ کے مطابق اس روبوٹ کا خاکہ جاپان میں بچوں کی کہانیوں کے کردار کامک انیم سیریز سے لی گئی ہے۔ اس عجوبے کی تیاری میں انجینئروں کی برسوں کی محنت شامل ہے۔

جاپانی انجنئیروں نے اس روبوٹ کی تیاری پر 6 سال قبل کام شروع کیا تھا۔ ماہرین کی جانب سے دھیان رکھا جا رہا تھا کہ اس روبوٹ کا ایک ایک حصہ بالکل درست وزن کا حامل ہو۔

اس روبوٹ کی تیاری میں 27 پرزوں کو خاص ترتیب اور ڈیزائن کے تحت تیا کیا گیا ہے تاکہ وہ آپس میں نہ جڑیں۔ اس دیوہیکل روبوٹ کو ‘’گن دم’’ کا نام دیا گیا ہے۔ اس روبوٹ کی پہلی آزمائش رواں ہفتے ہی یوکوہاما شہر میں کی گئی تھی۔

اس روبوٹ کو رواں سال یکم اکتوبر کو ٹوکیو شہر میں ‘’گن دم’’ فیکٹری یوکوہاما میں نمائش پر رکھا جانا تھا۔ تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے اس کی سرکاری طور پر رونمائی سال کے آخر تک ہی ہوگی۔

%d bloggers like this: