Official Web

فٹبال کیراباؤ کپ، چیلسی نے برنلے کو چھ صفر سے پچھاڑ دیا

انگلینڈ:  فٹبال کیراباؤ کپ میں گولز کی بڑی گنتی گنی گئی، چیلسی نے برنلے کو چھ صفر سے پچھاڑ دیا، ہیورٹز نے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کی، نیو کاسل نے سات صفر اور ایورٹن نے پانچ دو کی فتح سمیٹی۔

انگلش میدانوں میں فٹبال کے تگڑے حریفوں کے بڑے مقابلے،ای ایف ایل کپ تیسرے راؤنڈ میں ہائی اسکورنگ میچ، چیلسی نے برنلے کو 0-6 سے ہرا دیا۔چیلسی کے ہیورٹز نے برنلے کے خلاف گولز کی ہیٹ ٹرک ٹکائی، خوب دھاک بٹھائی۔ نیو کاسل یونائیٹڈ نے موری کیمب کو 0-7 سے شکست دے دی، جیولِنٹن نے دو شاندار گول کئے۔ نیو کاسل کو موری کیمب کے خلاف پہلے ہاف میں 0-5 کی برتری حاصل تھی۔

تیسرے بڑے میچ میں ایورٹن نے فلیٹ وُڈ ٹاؤن کو 2 کے مقابلے 5 گول سے ہرایا۔ فاتح ٹیم ایورٹن کے ریچارلیسن نے 2 گول اسکور کیے۔ ایس او پیز کے باعث خالی اسٹیڈیم میں ہائی اسکورنگ میچز نے فٹبال پرستاروں کا لطف دوبالا کر دیا۔