Official Web

مہوش حیات کا محنتی خواتین کی ہمت بندھاتے پیغام جاری

اسلام آباد: اداکارہ مہوش حیات نے محنتی خواتین کی ہمت بندھاتے ہوئے پیغام جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مہوش نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویر جاری کی جس میں وہ کالے رنگ کے جوڑے میں ملبوس دیوار کے سامنے کھڑی ہیں جبکہ دیوار پر پرندے کے پر بنے ہوئے ہیں۔ اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک باہمت خاتون اپنے دشمنوں پر فتح حاصل کرتے ہوئے اپنے مستحکم ارادوں اور کامیابی کی اڑان بھرتے ہوئے اپنے نشانات چھوڑ جاتی ہے۔

مہوش حیات جہاں فن اداکاری میں اپنی صلاحیتیں منوا رہی ہیں وہیں سماجی و سیاسی معاملات میں بھی اپنی منفرد رائے رکھتی ہیں جس کا وہ وقتا فوقتا اظہار کرتی رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں کراچی میں بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اداکارہ نے شدید برہمی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ جب بھی کراچی میں بارش ہوتی ہے تو پورے شہر کو ناقص انتظامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے حکام سے شہریوں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسی طرح کشمیر میں بھارتی مظالم پر بھی مہوش حیات خاموش نہیں رہتیں۔ مقبوضہ کشمیر میں ماہ جولائی کے دوران نواسے کے سامنے نانا کی بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہادت پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کی۔