Official Web

اقوامِ متحدہ میں چین کی ،امریکہ کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی بھرپور مخالفت

22ستمبر  کواقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندہ سفیر ،جانگ جون نے اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی کی عام بحث کے دوران امریکی رہنما کی جانب سے چین کے خلاف لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی تردید کی ۔

جانگ جون نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی عام بحث میں چین کے خلاف امریکہ کا الزام بلاجواز ہے ، اور چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ اس وقت جب عالمی برادری  نوول کورونا وائرس سے لڑ رہی ہے ، امریکہ "سیاسی وائرس” پھیلا رہا ہے۔ ایسے وقت میں جب بین الاقوامی برادری کو سب سے زیادہ حمایت، اتحاد اور تعاون  کی ضرورت ہے ، امریکہ نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم کو،مخالفین  کو بھڑکانے اور تقسیم پیدا کرنے کے لیےغلط استعمال کیاہے۔ جب بین الاقوامی برادری کو سب سے زیادہ مضبوط  اقوام متحدہ کی ضرورت ہے ، تو امریکہ اقوام متحدہ ، عالمی ادارہ صحت اور دیگر خصوصی ایجنسیوں کے کردار کو مسلسل کمزور کررہا ہے۔ موجودہ جنرل اسمبلی میں  بہت سے ممالک نے کثیرالجہتی پر قائم رہنے ، یکجہتی اور تعاون کو مستحکم کرنے اور عالمی چیلنجوں کا مشترکہ مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ یکطرفہ پن اور دھونس دھمکی سے واضح انکار اور عالمی برادری کے عمومی اتفاق رائے کی عکاسی ہے۔

%d bloggers like this: