Official Web

گڈو تھرمل پاور کے سوئچ یارڈ میں آتشزدگی سے بجلی پیدا کرنیوالے 6 یونٹ ٹرپ

گڈو تھرمل پاور کے سوئچ یارڈ میں آگ لگنے سے  بجلی پیدا کرنے والے 6 یونٹ ٹرپ کرگئے۔

ذرائع کے مطابق گڈو تھرمل پاور کے سوئچ میں آگ لگنے سے سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے مختلف اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ گڈو تھرمل کے پاور سوئچ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے جس کے بعد متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی کوشش کی جارہی ہے۔