چین کے آزاد تجارتی آزمائشی زون چین کے معیاری کھلے پن کے عکاس

حال ہی میں چینی ریاستی کونسل  نے چین  کے مختلف علاقوں میں نئے  آزاد تجارتی آزمائشی زون  کے قیام کی توسیق کی ہے ۔ اس کے نتیجے  میں چین میں اس قسم کے زونز کی تعداد اکیس تک پہنچ گئی ہے ۔ اس سے کھلی معیشت کے نئے نمونے کی تعمیر کو تیز کرنے اور  اس حوالے سے چین کے عزم اور اقدامات کا  اظہار کیا گیا ہے ۔

چین کے اعلی سطح کے کھلنے  پن کے عمل میں ،  آزاد تجارتی آزمائشی زون ایک بہت اہم کردار ادا کرتےہیں۔ ان  آزاد تجارتی زونز نے ادارہ  جاتی جدت کے ذریعے کاروباری ماحول ، مارکیٹ کی وسعت  ، بین الاقوامی تجارت اور  مارکیٹ کی نگرانی سمیت  دیگر شعبوں میں  200 سے زائد  نظامی  ایجادات کیں اور  انہیں بعد میں  ملک بھر میں مقبول بنایا گیا ہے ۔

اکیس تاریخ کو ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں ،  نائب وزیر تجارت  اور بین الاقوامی تجارتی مذاکرات کے نائب نمائندے وانگ شووین نے کہا کہ  مزید  آزاد تجارتی آزمائشی زونز  کا قیام چینی حکومت کے پختہ عزم کو ظاہر کرتا ہے کہ بیرونی دنیا  کے لیے  اپنا دروازہ مزید کھولا جائے گا اور مزید اعلی سطح کی کھلی معیشت کا ایک نیا نمونہ تشکیل دیا جائے گا۔